ابنا: فوج کو الرٹ کرنے سے آل سعود کا مقصد عوامی تحریک کو بے رحمی سے کچلنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں غربت اور بے روزگاری، بنیادی حقوق کے فقدان اور سعودی شہزادوں اور حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائي جاتی ہے جس کے پیش نظر آل سعود کے بادشاہ نے فوج کو الرٹ کردیا ہے۔ سعودی بادشاہ نے اپنے حکم میں دعوی کیا ہے کہ فوج کو دہشتگردی اور بیرونی حملوں کے مقابلے کی غرض سے الرٹ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب کے ولی عھد اور وزیر داخلہ نایف بن عبدالعزیز کی موت کے بعد آل سعود کے حلقوں میں اقتدار کی جنگ میں شدت آچکی ہے جس پر امریکہ نے اپنے مفادات کے تحفظ کی غرض سے تشویش کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کو خطرہ ہے کہ آل سعود کی سرنگونی سے اس کے اور اسرائيل کے مفادات خطرے میں پڑجائيں گے۔ یاد رہے سعودی عرب میں بنیادی حقوق اور آزادیوں کے فقدان کی بنا پر عوام احتجاج کررہے ہیں اور یہ مظاہرے مختلف عرب ملکوں بالخصوص مصر میں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد سے ہی شروع ہوچکے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے متعدد مرتبہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں رپورٹیں پیش کی ہیں لیکن آل سعود نے مغربی ملکوں کو بڑی بڑی رشوتیں دے کر ان کامنہ بند کرادیا ہے۔سعودی عرب میں حکومت پر تنقید کرنا جرم ہے جس کی کڑی سزا دی جاتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت پر تنقید کرنے والے تیس ہزار افراد کو کئي برسوں سے بغیر مقدمے کے قید میں رکھا گيا ہے۔......./169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325464
آل سعود نے عوامی احتجاج میں شدت آنے کے پیش نظر اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔